Friday, March 29, 2024

دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے : سرتاج عزیز

دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے : سرتاج عزیز
October 24, 2016
اسلام آباد (92نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور اس اہم مسئلہ کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نےمزید کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو سے متعلق ڈوزیئر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ ،مشیر خارجہ نے افغان طالبان کے وفد کی اسلام آباد آمد کی تصدیق بھی کر دی ہے۔