Wednesday, May 1, 2024

پاکپتن میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحِق

پاکپتن میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحِق
November 2, 2022 ویب ڈیسک

پاکپتن (92 نیوز) - پاکپتن میں دیرینہ رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحِق ہو گئے۔

جمال جوٹ پل کے قریب مخالفین نے فائرنگ کر کے گاؤں 72 ڈی کے رہائشی بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق کھوکھر اور بلوچ برادری کے درمیان قتل کی رنجش پر تنازع چل رہا تھا۔ پیشی پر مقتولین عدالت آ رہے تھے کہ بلوچ برادری کے مسلح افراد نے تعاقب کرکے فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے ارشاد، تنویر اور ممتازجاں بحِق ہو گئے۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے 3 بھائیوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔