Friday, April 26, 2024

پاکپتن، لیگی ایم پی اے میاں نوید کے ڈیرے پر فائرنگ، والد جاں بحق

پاکپتن، لیگی ایم پی اے میاں نوید کے ڈیرے پر فائرنگ، والد جاں بحق
May 6, 2022 ویب ڈیسک

پاکپتن (92 نیوز) - پاکپتن میں لیگی ایم پی اے میاں نوید کے ڈیرے پر فائرنگ کے نتیجے میں ان کے والد رانا احمد علی جاں بحق ہوگئے۔

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، واقعہ کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کے احکامات صادر کردئیے۔

آئی جی راؤ سردار علی خان نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔