Saturday, April 20, 2024

رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 5 فیصد رہنے کا امکان ہے : ورلڈ بینک

رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 5 فیصد رہنے کا امکان ہے : ورلڈ بینک
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں اقتصادی ترقی کی نئی رپورٹ جاری کردی۔ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح 7.7 فیصد، بھوٹان کی اقتصادی ترقی کی شرح 9.8 فیصد اور بنگلہ دیش کی جی ڈی پی 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں توازن کی توقع کی جارہی ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں کی وجہ سے سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔ ان منصوبوں سے تعمیراتی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ سی پیک کے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔