Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے : وزیراعظم نوازشریف

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے : وزیراعظم نوازشریف
November 16, 2016
خیرپور ٹامیوالی (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے پاک فوج ملکی دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان کے کسی بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا اور پاک فوج کی جنگی مشقیں اس بات کا عملی ثبوت ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف بھرپور کوششوں پر نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جنگی مشقوں کے معائنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فورس ہے جو اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مشقوں میں شرکت کو باعث اعزاز قرار دیا۔ سی پیک منصوبے کی افادیت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فعال ہونے جا رہا ہے جو خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیراہے لیکن وطن پر بری نظر ڈالنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار پر وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔