Saturday, April 20, 2024

پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کےلئے تیار ہے : وائس ایڈمرل

پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کےلئے تیار ہے : وائس ایڈمرل
October 1, 2016
کراچی (92نیوز) کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و خوشحالی کا خواہش مند ہے تاہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے معائنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں، کریکس اور ساحلی علاقوں کی مسلسل کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ کسی بھی جارحا نہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ لحاظ سے قابل اور با صلاحیت فورس ہے اور دشمن کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر تعینات آفیسرز و سیلرز کے حوصلے اور عزم قابل تعریف ہے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے ملکی بحری سرحدوں کی کڑی نگرانی کے سلسلے میں پاکستان نیوی فلیٹ کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔