Monday, May 6, 2024

جاپان میں ہونیوالی کراٹے چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی سخت محنت

جاپان میں ہونیوالی کراٹے چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی سخت محنت
November 9, 2016
کوئٹہ (92نیوز) رواں ماہ جاپان میں شروع ہونے والی انٹرنیشنل کیوکشن کراٹے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بلوچستان کے دو کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کیلئے ان دنوں سخت محنت کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بازووں اور لاتوں کا بروقت استعمال اور ذہن سے دشمن کو تگنی کا ناچ نچانے کے لیے کوئٹہ کے رہائشی شاہ زیب خان اور گل زیب ان دنوں سخت محنت کررہے ہیں۔ شاہ زیب خان اور گل زیب 13نومبر کو جاپا ن میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کیوکشن کراٹے ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ دونوں باصلاحیت کھلاڑی اس قبل بھی پاکستان کے لیے کیوکشن کراٹے میں کئی اعزازات جیت چکے ہیں۔ ان کے کوچ کا کہنا ہے کہ کیوکشن کراٹے کی اس عالمی جنگ کے لیے شاہ زیب خان اور گل زیب بھرپور محنت کررہے ہیں۔ شاہ زیب خان اور گل زیب کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ اور پوری قوم ان کی کامیابی کے لیے پر امید اور دعاگو ہے کہ دونوں کھلاڑی جاپان میں پاکستان کا سبز ہلالی پر چم کو سرخرو کرکے وطن واپس لوٹیں گے۔