Thursday, March 28, 2024

ممبئی فلم فیسٹیول سے پاکستانی فلم کو نکال دیا گیا

ممبئی فلم فیسٹیول سے پاکستانی فلم کو نکال دیا گیا
October 17, 2016
  ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چہرے سے سافٹ امیج کا نقاب سرکنے لگا بھارتی فلم انڈسٹری پر بھی ہندو انتہاپسندی کی چھاپ دنیا بھر کے سامنے عیاں ہوگئی ممبئی فلم فیسٹول سے پاکستانی فلم جاگو ہوا سویرا کو نکال دیا گیادوسری طرف  پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو ناانصافی قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق فن اور فنکاروں کی بے توقیری بھارت میں معمول بن گئی  پاکستانی فنکاروں پر پابندیوں کے بعد اب  پاکستانی فن کے ساتھ بھارت کے بغض کی مثال بھی سامنے آ گئی۔ ممبئی فلم فیسٹیول میں سے پاکستانی فلم ’’جاگو ہوا سویرا ’’کو نکال دیا گیا ہے فیسٹیول کے منتظمین نے یہ فیصلہ بھارتی تنظیم سنگھرش کی طرف سے احتجاج کی کال پر کیا ہے۔ ’’ جاگو ہوا سویرا ‘‘ کو انیس سو انسٹھ میں تیار کیا گیا تھا اور ممبئی فلم فیسٹول میں اس کی سکریننگ ہونا تھی ماضی کی نامور پاکستانی  فلم کا اسکرین پلے  شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض  نے تحریر کیا تھا جبکہ اس فلم کے ہدایت کار اے جے کاردار تھے۔ ادھر بالی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ملکوں کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار فنکاروں کو ٹھہرانا ناانصافی ہے ۔