Thursday, March 28, 2024

آئندہ پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرونگا : کرن جوہر

آئندہ پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرونگا : کرن جوہر
October 18, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک )پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھانے والےبالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔ کرن جوہر نے پاکستانی فنکاروں کو آئندہ اپنی فلموں میں کاسٹ نہ کرنے کا عذر بھی پیش کردیا ۔ کرن جوہر نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے بھارت میں ہندو تنظیموں کا راج طویل عرصے سے خاموش بالی وڈ اداکار کرن جوہر نے بھی خاموشی توڑ دی۔ ہمیشہ پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بولنے والے کرن جوہر نے انتہاپسند ہندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ کرن جوہر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کیا اس وقت  دونوں ممالک میں حالات بہتر تھےاب وہ حالات بہتر ہونے تک دوبارہ کسی پاکستانی فنکار کو اپنی فلموں میں کام نہیں دیں گے۔ ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مجبور کرن جوہر نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا واضح انکار کیا اور کہا کہ ان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل طویل عرصہ سے تنازع کا شکار ہے جس میں پاکستانی اداکار فواد خان کام کررہے ہیں ۔