Friday, April 19, 2024

واہگہ بارڈر : پرچم اتارنے کی تقریب‘ پاکستانیوں کا جوش و خروش‘ بھارتی غائب

واہگہ بارڈر : پرچم اتارنے کی تقریب‘ پاکستانیوں کا جوش و خروش‘ بھارتی غائب
September 29, 2016
لاہور (92نیوز) ایل او سی پر ڈرامے رچانے والا بھارت اپنے ہی بل میں چھپ گیا۔ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں اپنے لوگوں کو آنے سے روک دیا۔ خالی کرسیاں لوگوں کا منہ تکتی رہیں جبکہ پاکستانی عوام اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے موجود‘ ڈی جی رینجرز پنجاب بھی جوانوں کے ساتھ بارڈر پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ رچاکر اپنے متعصب میڈیا اور عوام سے داد حاصل کرنے والا بھارت اپنے بل میں جا چھپا۔ اپنے ہی عوام کو حقائق جاننے سے دور رکھنے کے لیے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں آنے سے روک دیا۔ ادھر پاکستان کی طرف سے خوب جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ پاکستانی عوام اپنے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے بارڈر پر پہنچے۔ اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے اور پاکستان زندہ باد کی آوازیں بھی گونجتی رہیں۔