Saturday, April 20, 2024

’پاکستانی فنکار اداکار ہیں دہشت گرد نہیں‘

’پاکستانی فنکار اداکار ہیں دہشت گرد نہیں‘
October 2, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ انڈسٹری کے بڑے بڑے نام دبنگ خان کی حمایت میں آگے آ گئے ہیں اور پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوم پوری اور مہیش بھٹ بھی سلمان خان کے ہمنوا بن گئے۔ مہیش بھٹ کہتے ہیں فن اور دہشت گردی کا تعلق نہ جوڑیں جبکہ اوم پوری نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار فنکار ہیں دہشت گرد نہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاک بھارت حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک میں امن کیلئے بات چیت کا دروازہ بند نہ کریں۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کو ختم کریں نہ کہ مذاکرات کو۔ ایک ایسے وقت میں جب شاہ رخ خان‘ اکشے کمار‘ انوپم کھیر‘ پاریش راول اور دیگر فنکار بھارت کے جھوٹے اور خودساختہ سرجیکل سٹرائیک کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں بالی وڈ کے نامور فلم میکر مہیش بھٹ نے انڈیا کو پاکستان پر جارحیت سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب اوم پوری نے سلمان خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار فنکار ہیں دہشت گرد نہیں۔ خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد سے ہندو انتہاپسند بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکاروں کو انڈیا سے نکل جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس صورتحال میں کرن جوہر اور سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں کا دفاع کیا اور کہا کہ اداکار دہشت گرد نہیں ہیں۔ تب سے ہندو انتہا پسند دونوں کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور انہیں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔