Thursday, April 25, 2024

بھارت میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے

بھارت میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے
September 27, 2016
  مرادآباد(92نیوز)بھارت کے شہر مراد آباد میں اڑی حملے میں مارے گئے فوجیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادئیے۔ تفصیلات کےمطابق کہتےہیں کہ جب کوئی چیزآپ کے دل میں سما جائے تو اسے نکالنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہوتا ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی میڈیا اورحکومت  اڑی واقعے کو لے کر پاکستان کیخلاف زبان درازی اور زہر میں بجھے تیر چلانے میں مصروف ہیں تو عین اسی وقت  اتر پردیش  کے شہرمرادآبادمیں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجنے لگ گئے ہیں ۔ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والےیہ افراد کشمیری نہیں بلکہ بھارتی شہری اور کانگریس کے کارکن   ہیں۔ مراد آباد میں  اڑی حملے میں مارے گئے فوجیوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی  میں شریک افراد نے مودی حکومت کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اورشدید نعرے بازی بھی کی۔