Friday, April 26, 2024

آج کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کی جیت ہوئی : چودھری نثار

آج کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ پاکستان کی جیت ہوئی : چودھری نثار
November 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ جو صورتحال چند گھنٹوں میں تبدیل ہوئی یہ کسی کی جیت ہے نہ ہار۔ چوہدری نثارعمران خاں کو مخاطب کرکے کہنے لگے کہ خان صاحب جس سے دوستی ہو اس سے مار دھاڑ نہیں کرتے سیکیورٹی لیکس کی تحقیقات کے کے لئے کمیٹی جلد قائم کرنے کا بھی اعلان . تفصیلات کےمطابق عمران خان کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کےاعلان کے بعد وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی جیت امن رول آف لاء اور اداروں پر اعتماد میں ہے راولپنڈی اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام کے شکر گزار ہیں اور ان سے معذرت خواہ بھی۔ چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ پر اعتراض سے دکھ ہوا چوہدری نثارعمران خان کو مخاطب کرکے کہنے لگے کہ خان صاحب۔ جس سے دوستی ہو اس سے ماردھاڑ نہیں کرتے۔ آج جو فیصلہ ہوا بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ سکیورٹی لیکس کی تحقیقات کے کے لئے کمیٹی جلد بنے گی۔اس معاملے پر فوج اور حکومت میں اختلافات کی باتیں درست نہیں  خبر اسحاق ڈار،نواز شریف یا انھوں نے لیک نہیں  کی۔