Friday, April 26, 2024

ویتنام : پاکستان نے ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

ویتنام : پاکستان نے ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
October 2, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان نے ایشین بیچ گیمز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویتنام میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستانی پہلوان محمد انعام نے ایرانی حریف کو تین صفر سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق ویتنام میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام محمد نے ایرانی حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ پاکستان نے ایشین بیچ گیمز میں دو گولڈ‘ تین سلور اور دو براونز میڈل حاصل کر رکھے ہیں۔