Tuesday, April 23, 2024

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے کالی آندھی کو 136 رنز سے ہرادیا

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے کالی آندھی کو 136 رنز سے ہرادیا
October 5, 2016
ابوظہبی (92نیوز) شاہینوں نے کالی آندھی کو وائٹ واش کر دیا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک سو چھتیس رنز سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے ون ڈے رینکنگ  میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم اظہر علی نے قوم کو ایک ساتھ  دو خوشیاں دے دیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کلین سویپ کر لی اور  عالمی رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی کر لی۔ پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ اس بار بھی درست ثابت ہوا۔ کپتان اظہر علی اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں  کی بدولت گرین شرٹس نے مقررہ پچاس اوورز میں  چھے وکٹوں پر تین سو آٹھ رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ شرجیل خان نے اڑتیس اور سرفراز احمد نے چوبیس رنز بنائے۔ تین سو نو رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میدان میں آئی تو  پاکستانی باؤلرز نے اس کے بھی بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے۔ محمد نواز نے تین  اور وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  عماد وسیم، سہیل خان اور شعیب ملک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ بابر اعظم کو مین آف دی میچ اور سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔ babar azam0