Thursday, April 18, 2024

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے کالی آندھی کو 59 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے کالی آندھی کو 59 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
October 3, 2016
  شارجہ (92نیوز)شاہینوں نے دوسرا ون ڈےمیچ جیت کر سیریز میں دوصفر سے برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسراون ڈے شارجہ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ۔پاکستان کی طرف سےبابراعظم نے 123رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک 90 اور سرفراز احمد 60رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ اوپنرز نے کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی اظہر علی 9اور شرجیل 24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو مقررہ اوورز میں 338رنز کا ہدف دیا ۔جوابی اننگز میں ویسٹ انڈین ٹیم کے ڈی ایم براوو نے61رنز بنائے جبکہ سیمیوئلز نے 57 رنز بناکر پاکستانی باولرکے سامنے کچھ دیر مزاحمت کی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 338 رنز کے تعاقب میں 278رنز بنا سکی ۔ بابر اعظم دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ قرار پائے ۔