Tuesday, April 23, 2024

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا‘ پاکستان جیت کیلئے پرعزم

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا‘ پاکستان جیت کیلئے پرعزم
October 1, 2016
لاہور (92نیوز) اظہر الیون نے ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کیلئے کمرکس لی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں شاہینوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اب دوسرے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔ کالی آندھی کیخلاف ایک سو گیارہ رنز کی فتح کے بعد اظہر الیون کا اعتماد نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ہر شعبے میںکھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے کپتان کا حوصلہ بڑھا دیا ہے۔ اظہر علی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرامید ہیں۔ دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ میچ اتوار کے روز شارجہ کے میدان میں کھیلا جائےگا۔