Saturday, April 20, 2024

اظہر الیون کا امتحان آج شام چار بجے شروع ہو گا

اظہر الیون کا امتحان آج شام چار بجے شروع ہو گا
September 30, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج ہو گا۔ پہلا میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چاربجے شروع ہو گا۔ ٹی ٹوینٹی میں شاندار فتح کے بعد قوم نے اظہر الیون پر نظریں جما لیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ قوم نے سرفراز الیون کی شاندار فتح کے بعد اب اظہر علی الیون سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ کپتان اظہر علی نے بہتر کھیل پیش کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ٹیم ٹی ٹوینٹی میں کھیلی ویسا ہی کھیل پیش کیا جائے گا۔ دو ہزار انیس کے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے گرین شرٹس کو ویسٹ انڈیز کو زیر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز جیت کر نفسیاتی برتی حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز کے لیے بھی پاکستان فیورٹ ہے۔ ٹیم اظہر علی اس وقت رینکنگ کے اعتبار سے نویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستا ن کا آئندہ سال تیس ستمبر سے قبل پہلی سات پوزیشنز میں آنا ضروری ہے جس کے لیے گرین شرٹس کا ویسٹ انڈیز کو ہرانا بہت ضروری ہے۔