Friday, April 26, 2024

پاکستان نے بھارتی جھوٹ دُنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے بھارتی جھوٹ دُنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا
September 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹ کو ثبوتوں سمیت غیر ملکی سفیروں کے سامنے رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی جھوٹ کا پردہ دنیا کے سامنے چاک کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے سفارتی ذرائع نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا ہے کہ ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دفتر خارجہ میں انتہائی اہم اجلاس ہوا۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا سرجیکل سٹرائیکس کے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ سرجیکل سٹرائیکس کے جھوٹ کو ثبوتوں سمیت غیرملکی سفیروں کے سامنے رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اس معاملے پر غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دیں گے۔ پاکستان کے پاس بھارتی دعوے کو جھوٹ ثابت کرنے کیلئے ناقابل تردید ثبوت ہے۔ ثبوتوں کی روشنی میں دنیا بھر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔