Thursday, April 25, 2024

پاکستان بمقابلہ انڈیا‘ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ آج ہو گا

پاکستان بمقابلہ انڈیا‘ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ آج ہو گا
October 23, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج ہو گا بڑا مقابلہ۔ پاکستانی شاہین بھارتی سورماو¿ں کو دھول چٹانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کے دو بڑوں میں بڑا مقابلہ۔ ملائیشیا کے شہرکوانٹن میں ہاکی کے شائقین فائنل سے پہلے فائنل دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ دفاعی چیمپئن پاکستان اور روایتی حریف بھارت ایک دوسرے کیخلاف میچ جیتنے کے لیے بے قرار ہیں۔ پاکستان بھارت مقابلوں پرنظر ڈالی جائے توگرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔ ایک سو باون میچوں میں سے بیاسی میں پاکستان اور تریپن میں بھارت کامیاب رہا ہے جبکہ تیس مقابلے برابر رہے۔ میدان ہاکی کا ہو، کرکٹ کا یا کسی اور کھیل کا دونوں ملکوں کے درمیان جب بھی میچ پڑتا ہے جنگ کا ماحول ہی نظر آتا ہے۔ اس بار بھی ایسے ہی مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔