Thursday, April 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پاس بل مسترد کر دیئے

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پاس بل مسترد کر دیئے
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پاس بل مسترد کر دیئے اور عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد شفاف الیکشن کرانا تھا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا مقصد بھی انکا ملک سے تعلق قائم رکھنا تھا۔ موجودہ حکومت شفاف انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتی ۔ حکمرانوں کے نزدیک بیرون ملک پاکستانیوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے ہیں۔ نیب سے بچنے کیلئے اس کو بے ضرر کیا جا رہا ہے۔ اقتدار میں آنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان سامنے آ گیا ہے۔ حکمران جماعتوں کیخلاف ’اوپن اینڈ شٹ‘ کیسز ہیں جن سے یہ نجات چاہتی ہیں۔

ادھر بابر اعوان بولے حکومت نے اسمبلی میں اپنا منہ کالا کرنے کی کوشش کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں کہ اوور سیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔