Friday, April 26, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا
May 25, 2022 ویب ڈیسک

صوابی (92 نیوز) - کپتان کنٹینر پر سوار ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا۔

عمران خان نے خیبرپختونخوا سے حقیقی آزادی مارچ شروع کر دیا۔ عمران خان صوابی سے  کنٹینر پر سوار ہوئے۔ کپتان خیبرپختونخوا سے  حقیقی آزادی  لانگ مارچ کی قیادت کرتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ صوابی میں کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے پھر فوری الیکشن کا مطالبہ دہرایا۔ اس سے قبل عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے ولی خان انٹرچینج پہنچے ۔ ولی خان انٹرچینج سے وہ قافلوں کیساتھ صوابی گئے۔

 پشاور، مردان، ڈی جی خان سمیت دیگر شہروں سے بھی قافلے شامل ہو گئے۔ خیبرپختونخوا سے آنے والے تحریک انصاف کے مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے اٹک پل کو بند کرکے سخت انتظامات کیے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا یہ ایک فیصلہ کُن وقت ہے۔ سب گھروں سے نکلیں۔ ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔ اگر اب نہیں نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔