Friday, April 19, 2024

پاکستان تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان
May 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کر دیا۔

فواد چودھری نے کہا چیف الیکشن کمشنر ایک پارٹی بنے ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس لا رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر مناسب سمجھیں تو ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں۔ ملک میں آئینی بحران کی وجہ الیکشن کمیشن کاغیرفعال ہونا ہے۔ فیصل واوڈا ممبر سندھ الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس لارہے ہیں۔

فواد چودھری بولے امریکی سازش سے منتخب حکومت کو گرایا گیا۔ بیرونی سازش کی وجہ سے پاکستان آئینی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔