Friday, March 29, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز پر 342 رنز کی برتری حاصل کرلی

ابوظہبی ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز پر 342 رنز کی برتری حاصل کرلی
October 23, 2016
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک )ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نےویسٹ انڈیز پر تین سو بیالیس رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک گرین شرٹس نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر ایک سو چودہ رنز بنالئے۔ تفصیلا ت کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں بھی گرین شرٹس کاپلڑہ بھاری ویسٹ انڈیزٹیم پہلی اننگز میں دوسوچوبیس رنزپرڈھیرہوگئی۔ اوپنرز سمیع اسلم اور اظہر علی کی نصف سنچریوں کی بدولت شاہینوں نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو چودہ رنزبنالئےاورمجموعی برتری  تین سو بیالیس رنز کر لی۔ سمیع اسلم پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی باون اور اسد شفیق پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ اس سے پہلے تیسرے دن کا آغاز ہوا تو ویسٹ انڈیز نے ایک سو چھ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن  مجموعی اسکور میں صرف  ایک سو اٹھارہ رنز کا اضافہ کر کےپوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کپتان جیسن ہولڈر کے اکتیس رنز ناٹ آؤٹ کے سوا کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔  یاسر شاہ نے چار، راحت علی نے تین اور سہیل خان نے دو ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔