Saturday, May 18, 2024

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا حامی  ہے: ملیحہ لودھی

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا حامی  ہے: ملیحہ لودھی
November 8, 2016
نیویارک(92نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کا سخت مخالف ہے  جبکہ ہم سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کے حامی ہیں ۔ تٖفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے کا سخت مخالف ہے ۔ انہوں نے کہناتھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں صرف غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے کا حامی ہے کیونکہ غیر مستقل ارکان کی تعداد بڑھانےسے سلامتی کونسل مزید مؤثر ہوگی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر مستقل ارکان کی تقرری سے کونسل کا طرزعمل مزید جمہوری اور قابل احتساب اور شفاف ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں  اصلاحات میں رکاوٹ کیو جہ کچھ ریاستوں کا غیر مساویانہ  رویہ ہے اس لئے ہم سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کے مخالف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  مستقل ارکان کی تعداد  میں اضافے سے عالمی ادارے کی مشکلات مزید بڑھیں گی جبکہ مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے  یواین کے  چارٹر  کی خلاف ورزی بھی  ہوگی۔