Tuesday, April 23, 2024

پاکستان سپر لیگ سیون کے فائنل میچ سے قبل مختصر اختتامی تقریب

پاکستان سپر لیگ سیون کے فائنل میچ سے قبل مختصر اختتامی تقریب
February 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون کے فائنل میچ سے قبل مختصر اختتامی تقریب ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ سیون کی اختتامی تقریب شائقین کی دلچسپی کا مرکز بن گئی۔ پی ایس ایل سیون کی اختتامی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی  رمیز راجا  سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں پی یس ایل سیون کی ٹرافی کو دلچسپ اور منفرد انداز میں  گراؤنڈ میں پہنچایا گیا ۔ ٹرافی لانے والے کار ڈرائیور نے لاہور کی تمام بڑی شاہراہوں کا سفر تیز رفتاری سے کیا۔ لیگ کی ٹرافی کا شاہی قلعہ سےا سٹیڈیم تک کا ریکارڈ شدہ سفر سکرین پر دکھایا گیا۔ رمیز راجہ نے ٹرافی وصول کر کے پوڈیم پر رکھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کراچی اور لاہور کے شائقین نے پی ایس ایل سیون میں جان ڈال دی۔ انہوں نے پی ایس ایل کو کامیاب کرانے پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔