Saturday, May 18, 2024

پاکستان سپر لیگ سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے ہرا دیا
February 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی کنگز کی ٹیم جیت کو ترس گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان سپر لیگ سیون کراچی کنگز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ جیت کو ترستی  کراچی کنگز کی ٹیم کو مسلسل پانچویں میچ میں بھی شکست ہو گئی۔ بابر اعظم کی کراچی کنگز  کو شاداب  خان کی  اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ہر شعبے میں  آؤٹ کلاس کر دیا۔

178 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز تک محدود رہی۔ کراچی کے چھ کھلاڑی ڈبل  فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ شرجیل خان 6، بابر اعظم 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کراچی کی طرف سے محمد نبی 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اسلام آباد  کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ  کیا۔

اسلام آباد  یونائیٹڈ نے6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ اسلام آباد کے پال اسٹرلنگ 39 اور ایلکس ہیلز 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاداب خان 34 ، کولن منرو 33 رنز بنا سکے۔