کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ،شدید احتجاج کیا گیا

اسلام آباد(92نیوز)بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پربھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالےکی دفترخارجہ کی طلبی، پاکستان کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھی جنگ بندی معاہدے کیخلاف ورزی کی مذمت کی۔
تفصیلات کےمطابق کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں سات فوجی جوانوں کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بندکرے، ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے، بھارت باز نہ آیا تو بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلحہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالےکیا۔ رواں ماہ کنٹرول لائن کی خلاف وزری پر دو مرتبہ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے اور دوسری مرتبہ ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے اجتجاج کیا گیا ہے لیکن احتجاج کے باوجود بھارت باز نہیں آیا۔ دوسری جانب سرتاج عزیز اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی بڑھا رہا ہے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 26 عام شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے ۔ سرتاج عزیز نے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔