Saturday, May 18, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر سستا، سونا مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، ڈالر سستا، سونا مہنگا
April 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، ڈالر مزید سستا ہوا، جبکہ سونا مہنگا ہوگیا۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 318 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار484  پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 181.68روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی جس کے بعد 181 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

ادھر صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، فی تولہ 24 قیراط سونا 350 روپےاضافے سے 130700 روپے کا ہوگیا۔  10گرام سونا 300 روپے بڑھ کر 112054 روپے کا ہوگیا۔  10گرام 22 قیراط سونا 102716 روپے کا ہوگیا، جبکہ عالمی بازار میں سونا 1 ڈالر بڑھ کر 1978 ڈالر فی اونس ہوگیا۔