Friday, April 19, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، مارکیٹ 35 ہزار 35 کی سطح پر بند ہوئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، مارکیٹ 35 ہزار 35 کی سطح پر بند ہوئی
May 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پیدا ہو گئی۔ مارکیٹ 596 پوائنٹس کی کمی سے 35 ہزار 35 کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ۔ شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35 ہزار کی حد بھی نیچے چلا گیا مگر کاروبار کا اختتام 596 پوائنٹس کی کمی سے 35 ہزار 35 کی سطح پر ہوا۔ ایک دن میں انڈیکس میں 1.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تبدیلی سے سرمایہ محتاط رہے۔ آنے والا بجٹ، ٹیکسوں سے متعلق خدشات ٹریڈنگ میں کمی کی وجہ بنے ۔ سرمایہ کاروں میں  نئی مالیاتی ٹیم  کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں  فی تولہ سونا 700 روپے اضافے سے 67 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔  10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے  اضافے سے 58 ہزار 128 روپے ہو گئ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 12 سو 88 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 141 روپے 32 پیسے پر بند ہواجبکہ اوپن ماکیٹ میں ڈالر کی قیمت 141 روپے 70 پیسے برقرار رہی۔