Thursday, April 18, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 550 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 550 پوائنٹس کی کمی
April 10, 2019

 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آ گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 550 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔

 550 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا اور ، 38 ہزار 579 کی سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے سو ارب روپے ڈوب گئے۔

رواں مالی سال انڈیکس میں پانچ ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ سرمایہ کار سرمایہ کاری سے گریز کررہے ہیں۔

اس کے برعکس نئے سال کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ انڈیکس 37 ہزار 995 پر بند ہوا تھا۔

 مارکیٹ میں 4 ارب 27 کروڑ روپے مالیت کے 9 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔

 اسٹاک ایکسچینج میں بہتری سے مارکیٹ کا حجم 159 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 852 ارب ہو گیا تھا۔