Friday, April 19, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 37 ہزار کی سطح پر آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 37 ہزار کی سطح پر آگیا
March 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 1160 پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار کی سطح پر آگیا۔ کاروباری ہفتے کا پہلا روز اسٹاک مارکیٹ پر بھاری ثابت ہوا۔ ٹریڈنگ کا منفی آغاز ہوا۔ انڈیکس 22 سو پوائنٹس  گراوٹ کے بعد جب 36 ہزار کی سطح پر پہنچا تو سرمایہ کاروں کے ہوش اڑ گئے۔ مارکیٹ کی گرتی پوزیشن دیکھ کر رسک مینجمنٹ پالیسی کے تحت ٹریڈنگ 45 منٹ کیلئے روک دی گئی۔ ٹریڈنگ کے اختتام تک مارکیٹ میں کچھ ریکوری ہوئی اور انڈکس 1160 پوائنٹس کے گھاٹے کے بعد 37 ہزار 58 پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو رونددیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے اضافے سے 156 روپے 58 پیسے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 70 پیسے مہنگا ہو کر 157 روپے کا ہو گیا۔