Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1447 پوائنٹس کی کمی، ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 187.53 روپے کا ہوگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1447 پوائنٹس کی کمی، ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 187.53 روپے کا ہوگیا
May 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1447 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 187.53 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ 1447 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 43 ہزار 393 پوائینٹس کی سطح پر آگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 3 اعشاریہ 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1600 سے پوائینٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادھر دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا، 90 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 187.53 ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر ڈالر 189 روپے کا ہوگیا۔