Sunday, September 25, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سستا
April 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 45 ہزار 769 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا، 183 روپے 5 پیسے کا ہوگیا۔

ادھر دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 08 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 182 روپے 60 پیسے کی سطح پر آگیا۔