Friday, April 26, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی بلندی کو چھو لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی بلندی کو چھو لیا
October 14, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے اختتام پر تمام دباو¿ سے آزاد ہوکر نیا ریکارڈ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق منافع حاصل کرنے کے رجحان اور کچھ منفی خبروں کی وجہ سے مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار تھی۔ پہلے سیشن میں مارکیٹ مندی کی زد میں رہی مگر دوسرا سیشن بہتری کا رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس نے باون پوائنٹس کا اضافہ کرکے اکتالیس ہزار چار سو چونسٹھ پوائنٹس کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔ چار سو چوالیس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے ایک سو اٹھاسی میں اضافہ، دو سو سینتیس میں کمی اور انیس میں استحکام رہا۔ چالیس کروڑ چھہتر لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز چوالیس کروڑ شیئرز کا کام ہوا تھا۔ کاروباری لحاظ سے بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، ٹی آر جی، عائشہ اسٹیل اور شبیر ٹائلز کے شیئرز سرفہرست رہے۔ سیمنٹ، کیمیکلز، بینکس، فرٹیلائزر اور انرجی سیکٹر میں ملاجلا رجحان رہا۔