Thursday, March 28, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 836 پوائنٹس کی برتری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 836 پوائنٹس کی برتری
December 2, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ ایک ہی دن ہنڈرڈ انڈیکس میں836 پوائنٹس کی برتری آئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ کاروبار کا اختتام 836 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 124 کی سطح پر ہوا۔ انڈیکس میں 2 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ میں 16 ارب 48 لاکھ روپے مالیت کے 55 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ اسٹاک بروکرز کے مطابق موڈیز کے جانب سے پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی۔ تجارتی خسارے میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کی خبروں کے سبب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جسکی وجہ سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ادھر ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کمی سے 155 روپے 28 پیسے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ سونے کی قیمت میں کمی نوٹ کی گئی ۔ فی تولہ سونا 150 روپے سستا ہو کر 85050 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 128 روپے کمی سے کر 72917 روپے کا ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونا 6 ڈالر کمی سے 1458 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔