Thursday, April 25, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس اکتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس اکتیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
August 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس اکتیس ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ انڈیکس نو سو گیارہ پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 884 کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے مندی کا شکار پاکستان اسٹاک ایکسچینج دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔ 100 انڈیکس میں مسلسل چھوتے روز بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا۔ آج کاروبار کے دوران مارکیٹ 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی۔ 100 انڈیکس 911 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 884 کی سطح پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 27 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے 57 پیسے سے کم کر 158 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 90 پیسے کی سطح پر مستحکم رہا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 87900 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 172 روپے کمی سے 75360 روپے میں فروخت کیا گیا۔ عالمی بازار میں  فی اونس سونا 4 ڈالر کمی سے 1496 ڈالر کا ہو گیا۔