Friday, April 26, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 41 ہزار 412 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 41 ہزار 412 پوائنٹس پر بند
October 13, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس خاصی مزاحمت کے بعد آٹھ پوائنٹس کے اضافے میں کامیاب رہا۔ انڈیکس اکتالیس ہزار چار سو بارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ انڈیکس میں دو سو پوائنٹس سے زائد کی تیزی دیکھی گئی تاہم منافع حاصل کرنے کے لیے شیئرز کی فروخت کے کے باعث مارکیٹ دباﺅ میں آ گئی۔ سیمنٹ، فرٹیلائزر، بینکس، انرجی اور کیمیکل سیکٹر کے کئی اہم حصص کی قیمتیں نیچے گر گئیں البتہ آئل سیکٹر سمیت اور چند دیگر شعبوں کے شیئرز کی خریداری نے مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع دیدیا۔ اسی وجہ سے کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مندی سے نکل کر آٹھ پوائنٹس کے اضافے میں کامیاب رہا اور انڈیکس اکتالیس ہزار چار سو بارہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری لحاظ سے بینک آف پنجاب، عائشہ اسٹیل، عسکری بینک، این آئی بی بینک اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے شیئرز سرفہرست رہے۔