Saturday, May 18, 2024

پاکستان سپر لیگ سیون، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیون، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی
January 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا شاندار آغاز ہوا۔ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو پہلے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان نے 125 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ملتان کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 47 بالوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی زمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

شان مسعود 26 ،صہیب مقصود 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ رائلی روسوکو دو رنز بنا سکے۔ کراچی کے محمد نبی نے دو، الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز کی ٹیم ملتان کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔

کراچی کی جانب سے شرجیل خان 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بابر اعظم 23، جو کلارک 26 ، محمد نبی  دس ، ٹام لیمونبی ایک رنز بنا آؤٹ ہو گئے۔ ملتان کی طرف سے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے عمران طاہر نے  تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔