Thursday, March 28, 2024

پاکستان سپر لیگ سیون، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا

پاکستان سپر لیگ سیون، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا
February 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون میں ملتان سلطانز کی فتوحات کو لاہور قلندرز نے روک لیا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا۔

 پاکستان سپر لیگ کے مقابلے سنسنی خیز ہونے لگے۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی فتوحات کو بریک لگا دی۔ لاہور قلندرز نے ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کو شکست کا مزہ چکھا دیا۔ اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے زیر کیا۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا۔ راشد خان کی 2 گیندوں پر 2 وکٹوں نے گیم کا پانسہ پلٹ دیا۔ لاہور قلندرز کے باؤلرز نے ملتان سلطانز کی ٹیم کو 130رنز تک محدود کر دیا۔ میچ 52رنز کے فرق سے لاہور قلندرز کے نام رہا۔

ملتان سلطانز کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 60، کامران غلام 42 اور محمد حفیظ 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ فل سالٹ 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ صہیب مقصود 29، ٹم ڈیوڈ 24، خوش دل شاہ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان 20 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

لاہور کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور راشد خان دو دو شکار کر سکے۔