Wednesday, December 6, 2023

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کا ٹیزر ریلیز

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کا ٹیزر ریلیز
January 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کا ٹیزر ریلیز ہو گیا۔ گانے میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔

پاکستان سپر لیگ  سیون   کا میلہ  شروع ہونے میں   کچھ روز کا انتظار رہ گیا۔ میگا ایونٹ کے لیے تیاریاں  آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل گانے کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا۔ پی سی بی نے  کورونا  پروٹوکولز بھی  جاری کر دئیے۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے میں شریک تمام افراد کی 4 بار پی سی آر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی گیند پر تھوک کا استعمال نہیں کر سکتے۔ تمام کھلاڑیوں کو صرف اپنے سامان استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم  کہتے ہیں بطور کپتان زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے جبکہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں بہتر حکمت عملی  کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔ اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان بھی بہتر کار کردگی  کے لیے پر امید ہیں۔

پی ایس ایل سیون بائیو ببل میں رپورٹ کرنے والے سکواڈز آئسولیشن مکمل کر کے کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔