Friday, March 29, 2024

پاکستان سپر لیگ کیلئے لاہور میں سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع

پاکستان سپر لیگ کیلئے لاہور میں سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع
February 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کیلئے لاہور میں سکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ سڑکوں کو کھلاڑیوں کی تصاویر اور ہورڈنگز سے سجا دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر صفائی کا کام مکمل کر دیا گیا۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے پی ایس ایل میچز انتظامات کے حوالے سے تمام محکموں کو آج قذافی سٹیڈیم طلب کر لیا۔ تمام محکموں کی پی ایس ایل میچز انتظامات میں ذمہ داریوں کا حتمی آڈٹ ہو گا۔ ٹریفک پلان ، شٹل سروس اور شائقین کرکٹ کی بآسانی اسٹیڈیم میں داخلہ انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

سی سی پی او لاہور فیاض دیو  کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے کرکٹ ٹیموں کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمد کی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

پاکستان سپر لیگ میں دس فروری کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شام ساڑھے ساتھ بجے ہو گا۔