Thursday, March 28, 2024

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
April 30, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خصوصی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔ دونوں ممالک نئے غیر روایتی شعبوں کی تلاش پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے ماسکو اور کیف کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ امید ہے دونوں ممالک میں امن مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔

شہباز شریف بولے تصادم سفارت کاری کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ یوکرینی عوام کے لئے مزید امداد بھجوانے پر غورکر رہے ہیں۔ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لئے ۔