Saturday, April 20, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے
June 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - دنیا بھر میں آج باپ سے محبت کا عالمی دن ہے، یہ دن منانے کا مقصد باپ کی عظمت، عزت اور وقار کا اعتراف اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو باپ اس جنت کا دروازہ ہے، اسلام میں ماں کے بعد باپ کودوسرا بڑا درجہ حاصل ہے۔ احادیث میں باپ کی ناراضگی اللہ کی ناراضگی اور باپ کی خوشنودگی کو رب کی خوشنودگی قراردیا گیا ہے۔

باپ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد باپ کے ساتھ الفت و محبت کا اظہار اور والد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کیلئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے۔

بیسویں صدی کے اوائل میں ماں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ دن منانے کا سلسلہ امریکا سے شروع ہوا، تاہم 1966ء میں اس دن کو عالمی سطح پر مقبولیت اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو باضابطہ طور پر فارد ڈے قرار دیا جبکہ 1972ء سے اس دن امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا۔