Friday, April 26, 2024

لائن آف کنٹرول کشیدگی‘ پاکستانی حکام کا بھارتی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج

لائن آف کنٹرول کشیدگی‘ پاکستانی حکام کا بھارتی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج
September 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کا بھارت سے لائن آف کنٹرول فائرنگ پر شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا کو دفترخارجہ طلب کیا۔ انہوں نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ماضی میں بھی متعدد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔