Friday, April 19, 2024

پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے آٹھویں پوزیشن چھین لی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے آٹھویں پوزیشن چھین لی
October 5, 2016
ابوظہبی (92نیوز) شاہینوں کی اونچی پرواز نے کالی آندھی کو روک دیا ۔ گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو نویں نمبر پر دھکیل کر آٹھویں پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے  سریز میں بھی وائٹ واش کا صدمہ تو سہنا ہی پڑا بلکہ اس کی آٹھویں پوزیشن بھی چھن گئی ہے ۔ شاہینوں نے تیسرے ون ڈے میں 136 رنز کے بھارتی مارجن سے پچھاڑ کر تین میچوں کی سریز میں کالی آندھی کو وائٹ واش کر دیا ہے ۔ گرین شرٹس جو اس وقت نویں پوزیشن پر کھیل رہے تھے انہوں نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر کے اس کی سیٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔