Tuesday, May 7, 2024

پاکستان وسائل کے باوجود ترقی نہیں کر رہا : خورشید شاہ

پاکستان وسائل کے باوجود ترقی نہیں کر رہا : خورشید شاہ
November 12, 2016
سکھر(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں پرائیوٹ سیکٹر اٹھا نوے فیصد لوگوں کو روزگار دیتا ہے مگر موجودہ حکومت پرائیوٹ سیکٹرکی حوصلہ افزائی کرنے میں ناکام رہی ہے حکومت تو صرف دو فیصد لوگوں کو ہی روزگار دے سکتی ہے اس سے زیا دہ کو نہیں حالانکہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا بھی حکومت کا کام ہوتا ہے ملک وسائل کے باوجود ترقی نہیں کر رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سکھر میں ٹیکنیکل  ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے خورشید شاہ نے کہا کہ اس قت  ملک کا بنیا دی مسئلہ بڑھتی ہو ئی آبادی ہے مگر افسوس ہے کہ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ہے یہاں پر ہو کوئی کامرس اور سائنس پڑھنا چاہتا ہے مگر کوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف نہیں جا تا ہے حالانکہ ہنر مند افراد ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم اپنا آدھا بجٹ صرف کا سمیٹکس پر ہی خرچ کر دیتے ہیں یہ ہنر مندی ہی ہے کہ ہم اپنے ناخن کٹوانے کے لیے بیو ٹیشن کے پاس جا تے ہیں میری دو بیگمات ہیں جن سے ایک دن پوچھا کہ بیوٹیشن کا کتنا خرچا آتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ پانچ ہزار روپے تو میں نے کہا کہ یہ کام میں کرلیتا ہوں۔