Friday, March 29, 2024

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 6وکٹیں درکار

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے 6وکٹیں درکار
October 24, 2016
ابوظہبی (سپورٹس ڈٰیسک)ابوظہبی ٹیسٹ میں فتح پاکستان سے چھ وکٹوں کی دوری پر رہ گئی ویسٹ انڈیز نے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹوں پر ایک سو اکہتر رنز بنالئے۔ جیت کےلئے اسے مزید دو سو پچاسی رنز بنانا ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق ابوظہبی ٹیسٹ کےآخری روزویسٹ انڈیزکی چھ  وکٹیں  اڑانےکامشن شاہین  ایک اورشاندارفتح  کےلئےپرتولنےلگے۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  پاکستان نے ایک سو چودہ رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی اورمجموعی اسکور میں ایک سو تیرہ رنز کا اضافہ کر کے ویسٹ انڈیز پر  چار سو پچپن رنز کی برتری کے ساتھ اننگز ڈکلیئر کر دی۔ باون رنز سے اننگز شروع کرنے والے اظہر علی ستائیس رنز کے اضافے کے ساتھ اناسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق اٹھاون اور یونس خان انتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو  اوپنر جانسن نو رنز بنا کر ہمت ہارگئے جبکہ براوو نے تیرہ اور سیموئلز نے تئیس رنز کی اننگز کھیلی۔ براتھویٹ نے مزاحمت کرتے ہوئے سڑسٹھ رنز بنائے۔بلیک ووڈ اکتالیس اور چیز سترہ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ یاسر شاہ نے دو  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ راحت علی اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔