اسلام آباد (92 نیوز) - فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکالنے تمام شرائط پوری کردیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا اشارہ دے دیا۔ ایف اے ٹی ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے اپنے 2 ایکشن پلان کامیابی سے مکمل کیے۔ پاکستانی حکومت نے ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھرپور نمایاں کارکردگی دکھائی۔
پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ کی تحقیقات اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی۔ پاکستان کی کوششوں سے دہشت گردی روکنے اور سزا دینے کے عمل میں بہتری آئی۔ پاکستان نے 2021 کے ایکشن پلان کو دیئے گئے وقت سے پہلے مکمل کیا۔ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔