Wednesday, April 24, 2024

پاکستان نے فیٹف کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلانز کامیابی سے مکمل کیے، بلاول بھٹو

پاکستان نے فیٹف کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلانز کامیابی سے مکمل کیے، بلاول بھٹو
June 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلانز کامیابی سے مکمل کیے، پاکستان کے ایکشن پلانز کی تکمیل پر فیٹف کا متفقہ اعتراف قابل قدر ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردار ی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیٹف نے پاکستان کے مثبت اقدامات کو سراہا، پاکستان نے دو مرتبہ فیٹف ایکشن پلانز پر مکمل عملدرآمد کیا۔ پاکستان اب فیٹف اقدامات کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، فیٹف کے اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے معائنہ ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔